ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / معیاری تعلیم کا نہ ہونا سیاست دانوں اور افسرشاہی کی عدم دلچسپی کا نتیجہ : بھٹکل کے شرالی میں پی یو کالج تعلیمی کانفرنس

معیاری تعلیم کا نہ ہونا سیاست دانوں اور افسرشاہی کی عدم دلچسپی کا نتیجہ : بھٹکل کے شرالی میں پی یو کالج تعلیمی کانفرنس

Fri, 20 Jan 2017 17:28:11    S.O. News Service

بھٹکل:20/جنوری  (ایس او نیوز)پی یو کالج تعلیمات عامہ محکمہ اترکنڑا ، اترکنڑا پی یو پرنسپالس اسوسی ایشن کے اشتراک سے پی یو کالج لکچرر س اسوسی ایشن اور جنتاودیا لیہ شرالی کے تعاون سے جنتاودیالیہ شرالی میں منعقدہ  تعلیمی کانفرنس کا ودھا ن پریشد کے رکن ایس وی سنکنور نے دیاسلائی جلا کرافتتاح کیا۔  افتتاح کرنےکے بعدانہوں نے تعلیمی سطح پر درپیش مسائل اور اس کی جدوجہد کی تفصیلات پیش کیں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی مسائل کو حل کرنےکے ساتھ ساتھ اساتذہ کے متعلق بھی غور و فکر کرتےہوئے انہیں راحت فراہم کرنےکی کوشش کریں۔

تعلیمی کانفرنس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے لکچررس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر تمیا پُرلے نے  تعلیمی میدان کے  کئی ایک  سنگین مسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومتیں معیاری تعلیم کی بات کرتی ہیں ، اساتذہ کے لئے اس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہوگی کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم کا ماحول ملے ، اساتذہ ہر حال میں تیار ہیں لیکن کیا حکومتیں معیاری تعلیم کے لئے مطلوبہ سہولیات فراہم کی ہے  ؟ کیاکرے گی ؟ آج جن حالات میں تعلیم دی جارہی ہے وہ اساتذہ اچھی طرح جانتے ہیں، نہ کمرہ ہے ، نہ لائٹ ہے ، کوئی بنیادی سہولیات نہیں ہیں ایسے میں معیاری تعلیم کی بات کرنا مضحکہ خیز ہوگی۔ اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی کئی کارپوریٹ داخل ہوچکے ہیں، انہیں نہ تعلیم سے مطلب ہے نہ بچوں اور ملک کے مستقبل کی فکر ہے انہیں صرف پیسہ چاہئے ، حکومتیں ان کی ہر بات مان لیتی ہیں سرکاری اور امدادی کالجس کی ایک ایک بات کو منوانے کے لئے سالوں چکر لگانے پڑتے ہیں، موجودہ تعلیمی معیار میں جو گراوٹ ہے اس کے لئے سیاست دان اور آئی اے ایس افسران ذمہ دار ہیں ، وہ نہیں چاہتے کہ تعلیمی معیار بلند ہو بلکہ ہر ایک معاملے کو فائدے اور نقصان کی بنیاد پر سوچا جاتاہے اسی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اگر سیاست دان اور افسرشاہی طبقہ تعلیمی فکر میں مخلص ہیں  تو طلبا کو تعلیمی سطح پر کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ ڈی جے کامت نے کانفرنس کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر ٹرسٹ کے انتظامیہ آفیسر کے وی شٹی ، نائب ڈائرکٹر کے ٹی بھٹ نے بھی خطاب کیا۔ پرنسپال اسوسی ایشن اترکنڑا کے ضلعی صدر ڈاکٹر ایچ کے شیکھرپا نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔جنتاودیا  لیہ شرالی کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے استقبال کیا تو کانفرنس میں موظف عملے کی تہنیت کی گئی اور گذشتہ سال امتیازی نمبرات میں کامیاب طلبا و طالبات اور اپنے مضامین میں سوفی صد نتائج درج کرنے والے لکچرر حضرات کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں سند عطا کی گئی ۔ ڈائس پر اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پرکاش رانے ، نائب صدر مادھو پی ، ڈی آر نائک، لکچررس اسوسی ایشن کے صدر ناگراج گاؤنکر موجود تھے۔ لکچرر ایچ ایس گنگا نے نظامت کی ۔ ایس جی بھٹ نے شکریہ اداکیا۔


Share: